رپورٹ کے مطابق جرمنی کےمختلف شہروں میں نمازعید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی ہے، عید الفطر کے اس پرمسرت موقع پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لئے پاکستان ہاؤس میں ایک اوپن ہاؤس عید ملن تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
عید ملن پارٹی میں مہمانوں کی تواضع مختلف پاکستانی کھانوں سے کی گئی جس سے شرکاء بے حد محظوظ ہوئے، عید ملن پارٹی میں آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں آکر بہت اچھا لگا ، ہم برلن میں تعینات پاکستانی سفیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دیار غیر میں ہمارے لیے اتنی اچھی تقریب کا اہتمام کیا۔
عید ملن پارٹی کی میزبان پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب یہاں آباد ہماری پاکستانی کمیونٹی کیلئے منعقد کی گئی تھی تاکہ وہ آج کے دن ایک دوسرے سے گھل مل سکیں۔