برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے قوانین میں تبدیلی کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قوانین کے مطابق ہنر مند اور فیملی ویزا حاصل کرنے والوں کیلئے برطانیہ میں تنخواہ کی شرط میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت اب ہنرمندوں کی تنخواہ 26 ہزار 200 پاؤنڈ بڑھا کر 38 ہزار 7 سو پونڈ کر دی گئی ہے۔
تاہم یہ شرائط ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز پر لاگو نہیں ہونگی ۔ سوشل کیئر کے شعبے سے منسلک افراد اب زیر کفالت افراد کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔
برطانیہ کی جانب سےفیملی ویزا کی بھی تنخواہ کی حد 18ہزار 6 سو سے بڑھا کر 29 ہزار پاؤنڈ کر دی ہےجسے 2025 میں بڑھا کر 34 ہزار پانچ سو اور پھر 38 ہزار 700 پونڈ کر دیا جائے گا ۔ تاہم فیملی ویزا حاصل کرنے والے افراد پر ان نئےقواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔