اس پر شو میں شریک اداکاروں نے نوال سعید کو کرکٹر کا نام بتانے پر اصرار کیا، جبران اور نادیہ خان نے سنگل کرکٹر کا نام لیتے ہوئے نسیم شاہ کا نام لیا جس پر نوال کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ میسیجز صرف سنگل کرکٹرز ہی کریں۔جس پر اداکارہ کو مزید چھیڑتے ہوئے جبران اور نادیہ خان نے افتخار احمد اور شعیب ملک کا نام لیا جس پر نوال مسکرادیں۔نوال سعید نے کہا کہ میسج تو کوئی بھی کرسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر ایسے میسیجز نہیں کرنے چاہیے کیوں کہ لوگ انہیں آئیڈیلائز کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘ساتھی اداکاروں کے نہیں بلکہ کرکٹرز کے بہت میسجز آتے ہیں جنہیں پڑھ کر میں حیران ہوتی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، آپ کا ویری فائیڈ بلیو ٹک ہے، آپ کیسے کسی لڑکی کو میسج کرکے اس کی تعریف کرسکتے ہیں؟’یہ کافی عجیب بات ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے’۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔مذکورہ تصاویر میں نوال سعید نے سی گرین رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ کھلی زلفوں اور نازک اداؤں کے ساتھ اداکارہ مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گراتی نظر آ رہی ہیں۔تصاویر کے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا جبکہ اداکارہ نوال سعید کے مداح پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں خوب تعریفیں کررہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں