پاکستان کی دو بہنوں نے اسکواش کے میدان میں بڑا کارنامہ انجام دے کر پاکستانیوں کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو بہنوں نے دو ٹائٹل جیت کر پاکستانیوں کو عید کا تحفہ دے دیا اور ان کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔
مہوش علی نے انڈر 17 اور ماہ نور علی نے انڈر 13 ٹائتل اپنے نام کیے۔
ماہ نور علی نے انڈر 13 فائنل میں ٹاپ سیڈ جاپان کی ایمیلی سینیر کو شکست دی اور سخت حریف کے خلاف تین صفر سے فتح حاصل کی۔
انڈر17 کے ٹائٹل کیلیے مہوش اور ملائیشیا کی زن پی لی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جو بالآخر پاکستانی کھلاڑی نے تین دو سے اپنے نام کر کے سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ا