عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر بھی مسلمانوں کے مذہبی تہوار عید کا رنگ چڑھ گیا اور انہوں نے سفید لباس زیب تن کیا۔
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے جب سے سعودی عرب میں رہائش اختیار کی ہے۔ مسلمانوں کی ثقافت کا رنگ بھی ان پر اثر انداز ہونے لگا ہے جس کا آئے دن وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اظہار کرتے رہتے ہیں۔
اس وقت دنیا بھر میں مسلمان اپنا مذہبی تہوار عیدالفطر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں تو کرسٹیانو رونالڈو بھی اس تہوار کی گہرائی میں ڈوب گئے ہیں۔
رونالڈو نے عید کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک ہنستی مسکراتی تصویر جاری کی ہے جس میں وہ مسلمانوں کا روایتی سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور اہل اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔
فٹبالر نے تصویر کے کیپشن میں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اس پُرمسرت موقع پر خوشی اور امن کی خواہش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رونالڈو کی رمضان المبارک کے علاوہ عرب ثقافت، عربی زبان میں اظہار تشکر، انشا اللہ، سجدہ شکر سمیت کئی ایسی ویڈیوز اور پیغامات منظر عام پر آئے ہیں جس نے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔