0

شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ

شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور ممکنہ ایرانی ردعمل کے پیش نظر امریکا اور اتحادی ہائی الرٹ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور جرمن ایئر لائن لفتھانسا نے ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ترجمان جرمن ایئر لائن کے مطابق ہمارے مہمانوں اور عملے کے ارکان کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے ممکنہ ایرانی ردعمل کے پیش نظر خطے کے ممالک اور امریکا ہائی الرٹ ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی سزا ملنی چاہیے اور سزا دی جائے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ اگر ایران نے اپنی سر زمین سے حملہ کیا تو اسرائیل جواب دے گا اور ایران پر حملہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply