0

امریکا کی ایران اور اسرائیل کشیدگی میں کمی کیلیے ثالثی کی درخواست

امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی درخواست کر دی ہے اور اس سلسلے میں امریکی ایلچی نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے رابطہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکا نے ایران اور اسرائیل میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس سلسلے میں امریکی ایلچی بریٹ میک گرک نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے دونوں ممالک میں کمی کے لیے ثالثی کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ایلچی بریٹ میک گرک نے سعودی عرب، یو ای اے، قطر اور  عراقی وزرائےخارجہ کو فون کیا اور انہیں ایرانی وزیر خارجہ کو کشیدگی میں کمی کا پیغام پہنچانے کی درخواست کی ہے۔

اس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عراق کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اس گفتتگو میں رہنماؤں نے علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ یکم اپریل کو اسرائیل نے شام میں ایرانی قونصل خانے کے قریب فضائی حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply