0

امریکی ادارے نے اسرائیل پر بڑے حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا

امریکی مالیاتی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران، حزب اللہ یا حوثی کسی بھی وقت اسرائیل پر بڑا حملاہ کر سکتے ہیں۔

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران، حزب اللّٰہ یا حوثی کے حملے میں اسرائیلی فوجی یا حکومتی اہداف نشانہ بن سکتے ہیں اور ڈرونز کے جھنڈ بھی اسرائیل پر حملے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

امریکا اور اس کے اتحادیوں کا خیال ہے کہ اسرائیل میں فوجی اور حکومتی اہداف پر میزائل یا ڈرونز حملے ہو سکتے ہیں، جس سے تنازع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یکم اپریل کو اسرائیل نے شام میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس حملے کے جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو بدلہ لینے اور جوابی حملے کی دھمکی دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply