0

ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آگئی

بھارت کی ریات تمل ناڈو میں ہائی وے پر پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مدورائی میں ہائی وے پر حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جن میں سے چار کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار نے پیچھے سے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر اسے سڑک پر گھسیٹا اور پھر دوسرے ٹریک کو پار کرتے ہوئے سروس روڈ پر دیوار سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پانچ ہلاک ہوئے، تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply