0

اسپین کے چرچ میں 91 سال بعد اذان، نئی تاریخ رقم

عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر احمد بلال نے اسپین کے شہر ویلنسیا کے باسیلیکا سینٹ ونسینٹ فیرر چرچ میں اسپیکر پر اذان دے کر تاریخ رقم کر دی۔

اسپین کی تاریخ میں 91 سال بعد ڈاکٹر احمد بلال نے باقاعدہ طور پر ایک چرچ میں اسپیکر پر اذان دے کر سب کو حیران کردیا۔ علامہ محمد اقبال اور ڈاکٹر احمد بلال کے علاوہ بھی دُنیا بھر کے مسلمانوں نے اسپین میں اسپیکر پر اذان دینے کی بہت کوششیں کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

ڈاکٹر احمد بلال کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے جس چرچ میں اذان دی ہے وہاں ایک ایسا مسیحی نشان ہے جسے ہولی گریل کی رہائش گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ ایک قابل احترام نشان ہے جسے یسوع کا پیالہ بھی سمجھا جاتا ہے جو دُنیا بھر سے آنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت ہی پراسرار دروازوں اور اُن راستوں سے گزارا گیا جو عام لوگوں کے لئے بند ہیں۔ وہاں سے ہو کر میں اُس جگہ پہنچا جہاں اذان دینے کا اجازت نامہ ملا تھا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر بلال کو طب کی دنیا میں ان کے تعاون کے لیے بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں سب کے سامنے اپنے طبی طریقہ علاج کے ذریعے امن کے فروغ کا اقوام متحدہ کا عالمی پائیدار ترقی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply