0

ہنٹربائیڈن نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار

ولمنگٹن کی عدالت نے امریکی صدر کے بیٹے ہنٹربائیڈن کو نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کا مجرم قراردےدیا۔

خبرایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے سےمتعلق غلط بیانی کے3الزامات تھے،وفاقی عدالت نے ہنٹر بائیڈن کےخلاف تینوں الزامات کو درست قراردےدیا۔

عدالت نے ہنٹربائیڈن کو سزا سنانے کے لیے فی الحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا،ہنٹر بائیڈن کے مقدمے میں درج 3الزامات پر 15برس کی قید ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply