0

پاکستان نے کینیڈا کیخلاف ٹاس جیت لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سعد بن ظفر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں پہلے چھ اوور کا اچھا استعمال کریں، ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے لیکن اوپننگ میں ہی کروں گا۔

کینیڈین کپتان سعد بن ظفر نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ کرتے، ہم نے اب تک ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے، جانتے ہیں پاکستان کی ٹیم دباؤ میں ہوگی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply