0

120 رنز پر ان کی ٹانگیں کانپ گئیں، ان سے بزدل کھلاڑی نہیں دیکھے، عمران نذیر

سابق کرکٹر عمران نذیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ دلیروں کا کام ہے اس ٹیم سے کھلاڑیوں سے زیادہ بزدل میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اب تک فتح کی منتظر ہے، پہلے میچ میں امریکا کی کمزور ٹیم کے شکست ہوئی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت سے جیتا ہوا میچ ہار گئے۔

گرین شرٹس کی خراب کارکردگی پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہیں وہیں سابق کرکٹرز بھی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سابق کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ  بھارت کے خلاف میچ میں 120رنز کا ہدف تھا اور ٹیم کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔

سابق کرکٹر نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو بزدل قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ دلیری سے کھیلی جاتی ہے، اس طرح کھیل کر جیت نہیں حاصل کی جاتی ہے، ہمارے پاس اسکلز نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مختلف پروگرام میں بیٹھ کر ٹیم کی غلطیوں کی نشاندہی کررہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان پر کام کیوں نہیں ہورہا؟ ابھی بھی ہم 4 دن سوگ منائیں گے اس کے بعد پھر وہی روٹین ہوگی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply