0

عالمی بینک

عا لمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی، پاکستان کے لیے عالمی بینک کی جانب سے یہ تیسرابڑا قرض ہے۔

عالمی بینک کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی ، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔

عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply