0

سلامتی کونسل، غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد منظور کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی۔ غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کی حمایت یافتہ قرارداد منظور کر لی گئی۔

سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کی حمایت میں 14 ووٹ پڑے جبکہ ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا۔ قرارداد منظوری سے پہلے امریکہ اور سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان مسودے پر 6 روز تک مشاورت ہوئی جس کے بعد قرارداد کو حتمی شکل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

قرارداد کے مطابق اسرائیل نے امریکی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے جبکہ حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کر لے۔

متن کے مطابق دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے اس پر عمل کریں۔ دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ قرارداد کے مسودے کی منظوری امریکی صدر جوبائیڈن نے دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply