0

’میرا تو یہ آخری ہے‘ روہت شرما کی ویڈیو وائرل

آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں روہت شرما کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسسٹنٹ کوچ ابھیشک نیئر سے گفتگو کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میرا تو یہ آخری ہے۔

ویڈیو میں روہت شرما کہتے ہیں کہ ’ایک چیز تبدیل ہورہی ہے، وہ ان کے اوپر ہے جو بھی ہے وہ میرا گھر ہے بھائی، وہ مندر میں نے بنوایا ہے، بھائی میرا کیا میرا تو یہ آخری ہے۔‘

روہت شرما نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں 12 گیندوں پر 11 رنز بنائے تھے۔

ممبئی انڈینز کی ٹیم پلے آف سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جبکہ پانچ مرتبہ کی آئی پی ایل چیمپئن ٹیم رواں سیزن میں 12 میں سے 4 میچز جیت سکی۔

کیا یہ روہت شرما کا آخری آئی پی ایل سیزن ہے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تاہم ممبئی انڈینز کی جانب سے ہاردک پانڈیا کو کپتانی سونپے جانے کے بعد یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ آئندہ سیزن ممبئی سے نہیں کھیلیں گے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply