وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ چین پر عائد 145 فیصد ٹیرف کی شرح برقرار ہے،ٹرمپ نے واضح کر دیا وہ چین کیساتھ معاہدے کیلئےتیار ہیں۔
وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سیکریٹری خزانہ بانڈ مارکیٹ پر نظر رکھ رہے ہیں،15سے زائد تجارتی معاہدے کی آفرز مذاکراتی میز پر موجود ہیں۔
ٹرمپ کو امید ہے 90 دن کی مدت ختم ہونے سے پہلے معاہدے ہو جائیں گے،90دن کی مدت ختم ہونے پر ٹیرف کا فیصلہ ٹرمپ کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ کے مزید ممالک کا سفر بھی ممکن ہے۔
ایران کیساتھ جوہری معاہدے پر براہِ راست مذاکرات ہوں گے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنا سالانہ طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔