0

یوکرین نے امریکا کی 30دن کی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی

سعودی عرب کی میزبانی میں امریکا اور یوکرین کے مذاکرات ہوئے جس میں یوکرین نے امریکا کی 30دن کی عارضی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکا یوکرین کو انٹیلی جنس شیئرنگ پر پابندی ختم کرے گا،امریکا یوکرین کو سیکیورٹی معاونت بھی دوبارہ فراہم کرے گا۔

امریکا اور یوکرین نے مذاکراتی ٹیموں کا تعین اورپائیدار امن کیلئے فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

امریکا نے تجاویز پر روس سے بات چیت کا عہد کیا،یوکرین یورپی پارٹنرز کو امن عمل میں شامل کرے گا،امریکا اور یوکرین نے معدنی ذخائر کا معاہدہ بھی جلد کرنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply