لاس اینجلس میں آگ سے متاثرعلاقوں میں رات کا کرفیونافذ کردیا گیا۔
متاثرہ علاقوں میں لوٹ مارکے واقعات کےبعد کرفیو کا فیصلہ کیا گیا، آگ لگنے سے کم ازکم10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے 10 ہزارمکانات اور دیگرعمارتیں تباہ ہوئیں، طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی اور آگ مزید پھیلنے کاخدشہ بھی ہے۔
امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ لاس اینجلس جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہا ہے، متاثرہ علاقے میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔









