شام میں بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنے والے باغی گروپ تحریک حیات تحریر الشام نے سرکاری فوج کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق اپوزیشن تحریک کے اہم رہنما محمد البشیر کو عبوری انتظامیہ کا سربراہ بنا دیا گیا۔
باغیوں نے بشارالاسد دور کے وزیرِ اعظم غازی الجلالی کو پُرامن انتقال اقتدار میں تعاون اور بیرون ملک شام کے سفیروں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر روس میں شامی سفارت خانے پر شام کا نیا پرچم لہرا دیا گیا۔ دوسری جانب برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریا اور یونان نے شامی پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کام روک دیا ہے۔