نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور 650 ایم پیز نے حلف اٹھا لیا، جس کے بعد کیئر اسٹارمر، ایم پیز اور ان کی کابینہ نے کامنز رول پر دستخط کیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر لنڈسے ہوئل دوبارہ ہاؤس آف کامنز کے سپیکر منتخب ہو گئے، حلف اٹھانے والے ممبران پارلیمنٹ میں برٹش پاکستانی بھی شامل ہیں، نومنتخب برطانوی وزیر شبانہ محمود نے بھی حلف اٹھا لیا۔
اس کے علاوہ افضل خان، عمران حسین، راجہ یاسین اور ناز شاہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں، سپیکر کی موجودگی میں تمام ممبران پارلیمنٹ نے ایک ایک کر کے حلف لیا، ایم پیز نے بادشاہ چارلس اور ان کے ورثاء اور جانشینوں سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔