0

دہشت گردی کو روکنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، پینٹاگون ترجمان

واشنگٹن: پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندرونی فیصلوں پر بات نہیں کروں گا۔ دہشت گردی کے معاملہ پر پورے خطے میں خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کس طرح اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ؟ یہ اس کا فیصلہ ہے۔ ہمارے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف کام کر رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی دہشت گردی کو روکنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply