0

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان ایڈن مرکرام نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم کپتان نجم الحسن شانتو، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہریدوئے، شکیب الحسن، محموداللّٰہ، جاکر علی، رشد حسین، تنظیم حسن، تکسین احمد اور مستفیض الرحمان پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت آیڈن مارکرم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو یانسین، کیشو مہاراج، کگیسو رباڈا، اینرک نورکیا اور اوٹنیل بارٹمین شامل ہیں۔

گروپ ڈی میں اپنے دونوں میچز جیت کر جنوبی افریقہ کی ٹیم سر فہرست ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سری لنکا کو زیر کیا تھا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply