0

محمد حفیظ کی پاکستان کرکٹ ٹیم پر سخت تنقید IND vs PAK

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی قومی ٹیم کی کارکردگی پر پھٹ پڑے اور کہا کہ تین کھلاڑیوں نے پاکستان کی کرکٹ کو برباد کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ یہ لالچ میں اور ڈیل کر کے ان تین لوگوں کو لے کر آئے جنہوں نے پاکستان کرکٹ کو برباد کر دیا۔ جب میں ڈومیسٹک کرکٹ میں تھا تو یہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے تھے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ان سے چار، چھ ماہ قبل کہا گیا کہ آئیں پاکستان کے لیے کھیلیں تو انہوں نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ ہمیں نہیں کھیلنا ہم نے لیگز کھیلنی ہے۔ اب چونکہ کوئی لیگ نہیں ہو رہی تو انہوں نے لیگ سمجھ کر ورلڈ کپ کھیل لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب کر کے سالوں سے ڈومیسٹک میں محنت کرنے والے نوجوانوں کو کیا پیغام دیا گیا؟ اگر انہیں قومی ٹیم کے لیے کھیلنا تھا تو چار سال تک ٹیم سے دور کیوں رہے؟

سابق کپتان نے کہا کہ کامران غلام بہترین بلے باز بن رہا تھا، کئی سنچریاں بنا چکا، وہ بھی دل برداشتہ ہوکر فائنل چھوڑ کر اپنی لیگ کرکٹ کھیلنے چلا گیا اور کہا کہ اگر فائنل میں بھی 100 کر لیا تو مجھے کیا مل جائے گا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ آج جو صورتحال پیدا ہوئی ہے، اس کا کون ذمے دار ہے؟ یہاں کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم لالچی تھے اور سمجھتے تھے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply