پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈبلن میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عباس آفریدی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے، آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔
انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے یہ میچ 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔