0

دنیا میں کہیں بھی ہونے والے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، امریکہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہمارا دنیا میں کہیں بھی ہونے والے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے انتخابات میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں واضح کیا کہ ہمارا دنیا میں کہیں بھی ہونے والے انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

سکھ شہری کے قتل پر انہوں نے کہا کہ امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے حقائق موجود ہیں۔ یہ ایک قانونی معاملہ ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ روز میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے اور پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ دہشت گردی سے پاکستان میں جانی نقصان پرافسوس ہے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی امریکہ میں آبادکاری اور امیگریشن پر پاکستان سے رابطے میں ہیں۔ مہاجرین کی حفاظتی اسکریننگ کے اہم میکنزم کے نفاذ میں پاکستانی تعاون کے خواہاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل اور خدشات دور کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply