ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ سٹیج پر جانے سے پہلے اپنی پینٹ کی زپ چیک کرتا ہوں۔بالی ووڈ کے میگا سٹار سلمان خان دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی شاندار پرفارمنس سے مداحوں کو مسحور کرنے کیلئے تیار ہیں۔
کنسرٹ سے قبل ایک پریس کانفرنس میں سلمان نے اسٹیج پر جانے سے پہلے کے معمولات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ سٹیج پر جانے سے قبل میں سب سے پہلے اپنے کپڑے اور پینٹ کی زپ چیک کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں ان میں سے کچھ نہ بھولوں ،اگر بھول بھی جائوں تو پھر میں اوپر والے سے دعا کرتا ہوں کہ دیکھنے والوں کو خبر نہ ہو۔