0

فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی کی چہ میگوئیاں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور تنازعات میں گھیرے رہنے والے اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق چہ میگوئیاں ہونے لگی ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی اہلیہ علیزے رضا المعروف علیزے سلطان سے طلاق کے بعد رواں سال جون میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ابتداً شادی کے چند ہفتوں کے بعد ہی اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ شیئر کی گئی تمام تصاویر انسٹاگرام سے آرکائیو کر دی تھیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔بعدازاں انہوں نے آرکائیو کی ہوئی ایک ، دو تصاویر واپس ری اسٹور کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو بہترین تحفہ قرار دیا اور صارفین کا منہ بند کروا دیا تھا۔اب ایک بار پھر ان کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت جنم لیا جب فیروز خان نے ڈاکٹر زینب کو ان فالو کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply