0

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہد آفریدی سے ملاقات میں‌ نوجوت سدھو نے کیا کہا؟

آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے قبل شاہد خان آفریدی اور نوجوت سنگھ سدھو کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

شائقین کو جس میچ کا بے صبری سے انتظار ہے، اس کے لیے سابق کرکٹر کی دیوانگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کئی سابق بھارتی اور پاکستانی کرکٹر یہ اہم میچ دیکھنے نیویارک پہنچ چکے ہیں جن میں سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اور بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل ہیں۔

اس ملاقت کے دوران سابق بھارتی کرکٹر نے شاہد آفریدی کی تعریف کی اور ان سے پوچھا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں ان جیسے کھلاڑی کیوں پیدا نہیں کیے ہیں؟

سدھو اور آفریدی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہینڈسم آفریدی! کیا آپ میں سے کسی نے ان سے زیادہ اسمارٹ بندہ دیکھا ہے ؟

اس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاجی کے ساتھ ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، اس پر سدھو بولے کہ تمہارے پاس اس قسم کے کھلاڑی کہاں گئے۔

اس کے علاوہ بھی دنوں کے درمیان پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور انھوں نے ٹیموں کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ایونٹ کے اہم مقابلے میں آج صف آرا ہونگی جبکہ بارش نے بھی رنگ میں بھنگ ڈالنا شروع کردیا ہے اور میچ سے قبل گراؤنڈ کے اطراف بارش شروع ہوچکی ہے

تاہم میچ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بارش ہونے کے باوجود اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ میچ میں مقررہ اوورز پورے ہونگے اور پاک بھارت میچ اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply