امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کی جنگ شدت اختیار کر گئی ، امریکہ نے چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ کے مطابق چین کے خلاف 104 فیصد ٹیرف 9 اپریل بدھ سے نافذ ہو گا، چین کا ٹیرف پر جوابی کارروائی کرنا غلطی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین امریکہ کیساتھ معاہدہ چاہتا ہے لیکن یہ نہیں جانتا کیسے کرنا ہے، اگر چین معاہدہ کرے تو صدر ٹرمپ ناقابل یقین حد تک مہربان ہوں گے۔
واضح رہے صدرٹرمپ نے بیجنگ کو منگل تک امریکی سامان پر جوابی ڈیوٹی ختم کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی ، صدرٹرمپ نے ڈیوٹی ختم نہ کرنے پر چین پر ٹیرف میں مزید 50 فیصد اضافے کی دھمکی دی تھی۔









