غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 58 فلسطینی شہید، 213 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے6 اسکول زبردستی بند کرا دیئے۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والا ایک اورصحافی شہید ہو گیا ہے، میڈیا ٹینٹ پراسرائیلی حملے میں شہید صحافیوں کی تعداد3 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دن میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیلی علاقوں کی جانب 10 راکٹ داغے گئے جو گزشتہ 10 ماہ کے دوران غزہ سے ہونے والا سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے۔









