0

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چارسال کی کم ترین سطح پرآ گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 3.80 فیصد گرکر 58.51 ڈالرفی بیرل سے نیچے آ گئی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی  کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی جون کے لئے برینٹ کی قیمت 3.85 فیصد کم ہو کر 61.87  ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply