شمالی افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، سیکورٹی اہکاروں کی جوابی کارروائی میں 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکومتی ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت انجامینا میں مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس میں گھسنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے اسے ناکام بنا دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 18 حملہ آور اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ، اس وقت صورتحال مکمل قابو میں ہے ، دوسری جانب عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کے علاوہ سڑکوں پر ٹینکوں کو بھی دیکھا گیا۔









