حکومت سے لڑنے والے باغی گروہ حیات تحریر الشام کے باغیوں نے اتوار کو حکومت کے خلاف زبردست کارروائی کے دوران اہم شہر حمص پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ شامی فوج دمشق کے مضافات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
شامی باغی نے دعوی کیا کہ دارالحکومت دمشق کے نواح میں پہنچ گئے، دمشق میں بشارالاسد حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔
سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق صدربشارالاسد شام سے باہر نہیں گئے جبکہ امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ صدر بشار الاسد شام دمشق میں نہیں ہیں۔
اس سے قبل شام کا شمالی شہر ادلب پہلے ہی باغیوں کے قبضے میں ہے جبکہ حالیہ حملوں کے دوران باغی حلب اور حما کاکنٹرول بھی باغی حاصل کرچکے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ باغیوں نے حمص کی سینٹرل جیل پر بھی قبضہ کیا اس دوران فوجی جیل سے ساڑھے 3 ہزار 5 سو سے زائد قیدیوں کو بھی چھوڑ دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اردن اور مصر نے شامی صدر بشارالاسد کو شام چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے جسے شامی صدر نے مسترد کردیا ۔









