0

سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ سے نئی دھمکی

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے بدنام زمانہ گینگ لارنس بشنوئی نے ایک بار پھر بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے نام پیغام جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو دھمکی آمیز پیغام ملا جس میں ایک گانے کا حوالہ دیا گیا ، گانے میں مبینہ طور پر سلمان خان اور گینگسٹر لارنس بشنوئی دونوں کا نام لیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پیغام میں گانا لکھنے والے سانگ رائٹر کو دھمکی دی گئی کہ ایک ماہ کے اندر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دھمکی آمیز پیغام میں لکھا گیا کہ گانا لکھنے والے کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ اب گانے نہیں لکھ سکے گا، اگر سلمان خان میں ہمت ہے تو انہیں بچالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply