امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ری پبلکن رہنما ڈک چینی نے ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ اس حوالے سے ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس کو فخر ہے کہ اُنہیں سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کی حمایت حاصل ہو گئی۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بیہودہ جنگوں کا بادشاہ تھے۔
یاد رہے کہ امریکا میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی جس کے لے امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ہیں۔