0

پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت خطرے میں پڑگئی

فیفا کوالیفائنگ راؤنڈ 2 میں پاکستان فٹبال ٹیم کی آخری میچ میں شرکت خطرے میں پڑگئی، ٹیم کو تاجکستان روانگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کی راؤنڈ ٹو کے آخری میچ میں شرکت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، پاکستان کی فٹبال ٹیم کو تاجکستان روانگی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پاکستان اور تاجکستان کا میچ 11 جون کو دوشنبہ میں شیڈول ہے۔

قومی فٹبال ٹیم نے فیصل آباد سے براستہ دبئی دوشنبہ جانا تھا، تاہم نجی ایئرلائن کی پرواز دو بار تاخیر کے بعد منسوخ ہو گئی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے قومی ایئرلائن سے چارٹرڈ پرواز کیلئے رابطہ کیا ہے۔ چارٹرڈ پرواز کا حتمی فیصلہ قومی ایئرلائن کی اجازت سے مشروط ہے۔

پاکستان کی قومی ٹیم کو بروقت دوشنبہ پہنچانے کے لیے فٹبال فیڈریشن کی جانب سے دوسری ایئرلائن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply