0

جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں‌ سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیویارک میں کھیلے جارہے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے دیا جانے والا 104 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیدرلینڈز نے 6 وکٹیں گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا سبرینڈ نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، لوگن وین بیک 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، مائیکل لیویٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوٹنیل بارٹمین نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مارکو جینسن اور اینرک نورٹجی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مرکرام نے ٹاس جیت کر اسکاٹ ایڈورڈز الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دی جبکہ بنگلہ دیش نے بھی سری لنکا کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply