0

عماد وسیم بھارت کیخلاف کھیلیں گے یا نہیں؟ کوچ گیری کرسٹن نے بتادیا

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم فٹ ہیں اور کل بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ پاکستان کم بیک کرے گا، کھلاڑیوں میں بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں، تمام کھلاڑی اپنی بھرپور پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک نیا میچ ہے، اچھی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

گیری کرسٹن نے کہا کہ پاکستان بھارت میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ سے متعلق پیش گوئی نہیں کرسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی پلیئنگ الیون کو فائنل نہیں کیا، بھارت کے خلاف جیت پر فوکس ہے، انفرادی پرفارمنس کی بات کی نہیں پوری ٹیم کو جان لڑانا ہوگی۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ جیت کے لیے بیٹنگ، بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی بہت اہم ہے، بیٹرز کو میرٹ پر ہر گیند کھیلنا پڑے گی، بولرز کے لیے وکٹ سازگار ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply