0

محمد عامر پھر سے تاریخ دہراسکتے ہیں؟ بھارتی میڈیا نے خطرے کی گھنٹی بجادی

بھارتی ذرائع ابلاغ کا اپنی ٹیم کو متنبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستانی لیفٹ آرم پیسر محمد عامر بھارتی ٹیم کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

محمد عامر بھارت کے خلاف نہ صرف اب تک شاندار پرفارمنس کے حامل رہے ہیں بلکہ ماضی میں مایہ ناز انڈین بیٹر ویرات کوہلی بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ انھیں دنیا میں جس بولر کو کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ مشکلات پیش آئیں وہ کوئی اور نہیں پاکستانی پیسر محمد عامر ہیں۔

بھارتی میڈیا نے امریکا کے خلاف محمد عامر کے 19 ویں اوور کا بھی تجزہ کیا ہے اور ان کی بولنگ کو صورتحال کے لحاظ سے بہترین قرار دیا ہے، ہندوستان ٹائمز نے اپنے تجزہے میں کہا کہ جب آخری 12 بالز پر 21 رنز چاہیے تھے تو ایسے میں عامر نے صرف 6 رنز دیے۔

جسپریت بمراہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی مخالف بلے باز کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں مگر عام مذکورہ بالا تمام بولرز کی ورائٹی اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔

محمد عامر نے اگرچہ سپر اوور میں 19 رنز دیے اور اس میں کئی وائیڈز بال بھی کراوئیں جس کی وجہ سے انھیں 6 سے زائد بالز بھی کرنا پڑیں، مگر بھارتی میڈیا نے 19 ویں اوور میں عامر کی ورائٹی ڈلیورز کی سراہا خصوصاً ان کی یارکر لینتھ اور سلو گیندیں بیٹرز ٹھیک طرح کھیلنے سے قاصر رہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ یہ اوور اس بات کی واضح مثال تھا کہ محمد عامر کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے، محمد عامر معمولی ہدف کا بھی کامیابی سے دفاع کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور انھوں نے بھارت کے خلاف میچز میں یہ بات کئی بار ثابت بھی کی ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھی میچ کے بعد کہا تھا کہ ہمارے بولرز صرف یارکر پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے، ہمارا منصوبہ یہی تھا کیوں کہ گیند ریورس ہو رہی تھی۔

محمد عامر جنھیں بارہا وسیم اکرم کا جانشین بھی کہا گیا تھا اب ان کی بولنگ میں ماضی جیسی تیزی نہییں ہے مگر پھر بھی ان کے پاس بولنگ کی وسیع ورائٹی موجود ہے۔ وہ یارکرز فنگ کٹرز بولز کے ذریعے ابھی بھی بیٹرز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ محمد عامر ٹی ٹوئنٹی میں میں بھارت کے خلاف سے سے بہترین اکانومی ریٹ کے حامل لیفٹ آرم پیسر بھی ہیں۔

بلوشرٹس کے خلاف محمد عامر کو اکانومی ریٹ 4.14 اور اوسط 7.25 ہے جبکہ ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں میں بھارت کے خلاف عامر سے بہتر کوئی بولر نہیں ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کے اگلے بہترین فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی جن کا اکانومی ریٹ 8.54 اور اوسط 21.66 ہے جبکہ انھوں نے بھارت کے خلاف محض دو میچزہی کھیل رکھے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کل 9 جون کو نیویارک میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ اس میچ کو کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے سے بھی تشبیح دی جارہی ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply