0

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کی مودی حکومت پر شدید تنقید

واشنگٹن: امریکی مسلم تنظیم “کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز” (CAIR) نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی مسلم تنظیم “کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی مسلم دشمن اورانتہا پسند نظریات کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اوردیگر اقلیتوں کے خلاف ریاستی سطح پرامتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، مودی حکومت ہندوتوا نظریات کو فروغ دے کر جمہوری اقدارکوپامال کررہی ہے۔

تنظیم نے امریکی حکومت اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کریں اوراقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply