0

محمد عامر آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 سے باہر

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ سے باہر ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ تاحال نہیں مل سکا ہے جس کی وجہ سے وہ آئرلینڈ کے خلاف جمعہ کو شیڈول پہلے ٹی 20 میچ سے باہر ہوگئے۔

واضح رہے کہ ویزے کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply