0

رکن پارلیمنٹ بننے والے شکیب الحسن ورلڈکپ کھیلیں گے؟

بنگلا دیش نے زمبابوے کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی کے لیے شکیب الحسن کو طلب کر لیا۔

بدھ کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے آخری دو T20I کے لیے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور تیز گیند باز مستفیض الرحمان کو واپس بلایا گیا ہے۔

سابق کپتان شکیب نے جولائی 2023 سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا اور وہ اس سال وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکمراں جماعت کے لیے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

شکیب نے اپنے کرکٹ کیریئر پر پردے ڈالنے سے انکار کر دیا ہے اور اس سیریز میں ان کی شرکت اس بات کا مضبوط ترین اشارہ ہے کہ وہ اگلے ماہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ (USA) میں شیڈول آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے کرکٹ آپریشنز چیف جلال یونس نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں کھیلیں گے یہی وجہ ہے کہ وہ اس سیریز کے لیے اسکواڈ میں واپس آئے ہیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply