ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اے آئی سے چلنے والا نیا فیچر متعارف کرادیا ہے، صارفین یوٹیوب پر طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دیکھ سکیں گے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی یوٹیوب کی جانب سے صارفین کی سہولت کیلئے ( Jump Ahead ) جمپ اہیڈ نامی اے آئی ٹول پیش کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو کو آگے یا پیچھے کرنے کا فیچر ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ویڈیو دیکھنے والے کو وہ حصہ دکھائے گا جو بہتر اور دلچسپ ہوگا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ صارفین بار بار ( Jump Ahead ) پر کلک کریں گے جس کے بعد ہر بار اس ویڈیو کے دیگر نئے کلپس تک پہنچ جائیں گے۔
یوٹیوب کا نیا فیچر صرف وہی صارفین استعمال کرسکتے ہیں جو باقاعدہ ماہانہ پریمیم ادا کرتے ہیں اور صرف وہی صارفین ویڈیوز دیکھ سکیں گے جن کے پاس اینڈرائیڈ فون ہیں۔
قبل ازیں یہ خبر بھی زیر گردش تھی کہ ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نے بھی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی ہے جنہیں بہت جلد پیش کردیا جائے گا۔