0

جوبائیڈن کی حکمت عملی غلط ، ہم طاقت کیساتھ افغانستان سے انخلا کرتے، ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی افغانستان سے انخلا کی حکمت عملی غلط تھی، ہم عزت اور طاقت کے ساتھ افغانستان سے انخلا کرتے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  کہ صدر جوبائیڈن نے نرم پالیسی اورغلط حکمت عملی کی وجہ سے افغانستان میں اربوں ڈالر کا سامان چھوڑنے کا نقصان کیا۔

20جنوری تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ میں حالات بے قابو ہونگے،حماس اور کسی کیلئے بھی اچھا نہیں ہوگا،روس یوکرین جنگ موجودہ صورتحال سے کہیں زیادہ سنگین ہوسکتی ہے،روس اورایران کمزور ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو اقتصادی تحفظ کیلئے پانامہ کینال اور گرین لینڈ کی ضرورت ہے،  کینیڈا کیخلاف اقتصادی طاقت کا استعمال کریں گے، کینیڈا اور میکسیکو پر سخت ٹیرف لاگو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹل ہل پر حملے پر بڑی پیمانے پر معافی دوں گا، گلف آف میکسیکو کا نام بدل کر گلف آف امریکا رکھیں گے، میکسیکو سرحد پر غیرقانونی تارکین وطن کو روکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply