شام میں صدر بشار الاسد کی فورسز کو پسپا کرتے ہوئے باغیوں نے مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا، باغیوں کی حمص شہر کی جانب تیزی سے پیش قدمی جاری ہے۔
شامی باغیوں نے ایک اورشہر درعا پر قبضہ کرلیا ہے، شامی فوج کا باغیوں سے معاہدہ کے تحت انخلا ، اعلیٰ سیکیورٹی اور فوجی افسران کو دمشق جانے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔
شامی باغی اتحاد اور تحریر الشام گروہ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ ان کی منزل دمشق ہے اور شامی فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بشارالاسد کے مجرمانہ اقدامات کو چھوڑ کر باغیوں کا ساتھ دیں۔
شامی باغی تیسرے بڑے شہرحمص کے قریب پہنچ گئے، باغیوں نے اعلان کیا اورکہا کہ شامی فورسزکوانخلا کی آخری کال دی جاتی ہے۔
اس سے قبل تحریر الشام ملیشیا اور دیگر باغی گروہوں نے شام کے اہم شہر حماہ اور شام کے صوبے حلب میں صدر بشارالاسد کی رہائش گاہ پر بھی قبضہ کر چکے ہیں۔









