0

بینک آف انگلینڈ کا شرح سود میں کمی کا اعلان

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق شرح سود میں کمی مارگیج ادا کرنے والوں کیلئے بڑا ریلیف ہے۔ بینک آف انگلینڈ کے فیصلے کے بعد شرح سود 5 سے کم ہو کر 4.75 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.7 فیصد رہی، 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی 2 فیصد کے ہدف سے نیچے آئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2020 کے بعد پہلی بار رواں برس اگست میں شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply