نئی دہلی(این این آئی)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو بھی دھمکی دے دی گئی۔بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سلمان خان کو دھمکی دینے کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب شاہ رخ خان کو بھی دھمکی دے دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کیلئے ریاست چھتیس گڑھ سے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق فیضان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر 50لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور پہنچ گئی ہے جہاں سے کال ملائی گئی تھی۔