0

ایران میں فضائی سفر پر عائد پابندیاں ختم، پروازیں بحال

ایران نے ملک میں پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

ارنا کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جعفری زرلو نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے ملک میں پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، پروازیں معمول کے مطابق چلائی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے لیے ماحول کو محفوظ قرار دیا ہے جس کے بعد سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ تمام پروازیں پیر کی رات 9 بجے تک منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply