غزہ پر اسرائیلی حملے کا ایک سال مکمل ہو گیا ، اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں 40 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار 800 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 97 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ساڑھے گیارہ سو ورکرز اور 174 صحافی بھی شہداء میں شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 810 مساجد کو شہید کیا گیا ، اس کے علاوہ 800 اسکول بھی تباہ کئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں تقریباً 10 ہزار لاشیں ابھی تک ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے ، ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہونے میں 14 سال لگ سکتے ہیں۔